the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 13 مارچ ( یواین آئی ) مائیکرو ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹی صنعتوں کو شمسی توانائی دستیاب کرانے کے لئے پرعزم ہے اور اس کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے گزشتہ شام ’’خود انحصار ہندوستان -سولر ینڈ ایم ایس ایم ا ی میں مواقع ‘‘ پر ایک ویبنار سے خطاب کیا ۔ ویبنار کا اہتمام متحدہ عرب امارات میں انڈین پیپلز فورم نے کیا تھا۔
مسٹر گڈکری نے کہا ’’ حکومت ملک میں قابل تجدید توانائی کے وسائل کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے



اور بالخصوص ایم ایس ایم ای شعبے میں ۔ انہوں نے کہا کہ اچھے ٹریک ریکارڈ والے ایم ایس ایم ای کو اب کیپٹل مارکیٹ کے لئے راغب کیا جا ر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکریپنگ پالیسی کے لئے سرمایہ کاری کا بہت بڑا موقع ہے ‘‘
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بجلی کی پیداوار کے لئے لا محدود امکان اور صلاحت ہے ۔ ہندوستان میں شمسی توانائی کی شرح 2.40 روپے فی یونٹ ہے اور بجلی کی کمرشیل شرح 11 روپے فی یونٹ ہے اور شمسی توانائی کے ذریعے پیدا ہونے والی سستی بجلی کا استعمال آٹوموبائل اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے کیا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.