the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28 جنوری (یو این آئی) معروف ٹیک کمپنی گوگل ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی سرکردہ کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ شراکت داری کرکے اپنے انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے طور پرایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اس سلسلے میں دونوں کمپنیوں نے شراکت داری کی ہے جس کے تحت گوگل ایئرٹیل میں 1.28 فیصد حصص کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور 30 کروڑ ڈالر کا کئی سال کاروباری معاہدہ کیا گیا ہے ایئرٹیل کے بورڈ نے جمعہ کو گوگل کو 734 روپے فی شیئر کے حساب سے 7.1



کروڑ ترجیحی حصص جاری کرنے کی منظوری دی۔ مجموعی طور پر گوگل کو 5224.3 کروڑ روپے کے شیئرز جاری کیے جائیں گے۔
بی ایس ای میں آج ایئرٹیل کا شیئر 1.24 فیصد کے اضافے کے ساتھ 716 روپے فی شیئر پر کاروبار کر رہا ہے۔
ایئرٹیل نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ اس شراکت داری کے تحت، گوگل ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس میں شراکت داری کے ساتھ ہی ممکنہ کاروباری معاہدے بھی شامل ہیں۔ آئندہ پانچ برسوں کے لیے دونوں کمپنیاں باہمی رضامندی سے یہ ممکنہ کاروباری معاہدہ کریں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.