: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،22اگسٹ (ایجنسی) ماضی میں، ایس بی آئی نے بچت کے اکاؤنٹس پر 0.5 فیصد کی کٹوتی کی تھی . اس سے سینکڑوں لاکھوں گاہکوں کو جھٹکا لگا تھا . لیکن اب بینک نے اپنے گاہکوں کو راحت فراہم کی ہے. اب اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے کار لون کے ذریعہ ایک کار خریدنا آسان ہوگیا ہے- بینک کے نئے فیصلے کے بعد لاکھوں گاہکوں کو راحت ملے گی
. ایس بی آئی نے اس خبر کو اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے کسٹمر کو راحت دینے والی خبر کا اعلان کیا-
ملک کے سب سے بڑے سرکاری بینک ایس بی آئی نے نئی گاڑی کے لون پر لگنے والی پروسیسنگ فیس ختم کر دی ہے، بینک کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق 31 دسمبر 2017 تک نئی گاڑی خریدنے کے لئے بینک سے لئے جانے والے لون پر پروسیسنگ فیس ختم کیا ہوا ہے یہ رعایت ہوم لون پر جاری پروسیسنگ فیس پر چھوٹ کے علاوہ دی جائے گی.