نئی دہلی، 3 جنوری (یو این آئی)امریکہ کے حملے میں ایران کےایک کمانڈر کی موت کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کو ترجیح دینے سے عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں میں آئی تیزی کی وجہ سے جمعہ کو دہلی صرافہ بازار میں سونا 720 روپے اچھل کر پہلی مرتبہ 41
ہزار روپے کے پار 41,070 روپے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔
اس دوران چاندی 1000 روپے چمک کر 48,650 روپے فی کلوگرام پر پہنچ گیا۔
امریکی حملے کے بعد مشرق وسطی میں تناؤ میں اضافہ ہونے اور تیل کی فراہمی متاثر ہونے کی خدشات کی وجہ سے کچے تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں۔