نئی دہلی،16مارچ(یواین آئی)امریکی فیڈرل ریزرو کے ذریعہ سود کی شرحوں میں بڑی کٹوتی کے بعد غیر ملکی سونے میں رہی تیزی سے دہلی صرافہ بازار میں بھی سونا آج 160روپے مہنگاہوکر 41،830روپے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔
چاندی میں غیرملکوں کے ساتھ گھریلوں بازاروں میں بھی کمی رہی۔یہ 1860روپے گرکر 40ہزار 600روپے فی کلوگرام رہ گئی۔
امریکی فیڈرل ریزرو نے اس مہینے کی اپنی دوسری ہنگامی میٹنگ میں پالیسی سود کی شرحوں میں ایک فیصد کی کٹوتی کرکے اسے صفر
سے 0.25فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔اس سے پہلے 3مارچ کو اس نے سود کی شرح میں آدھا فیصد کٹوتی کرکے اسے ایک سے 1.25فیصد کردیاتھا۔
اچانک شرحوں میں کی گئی کٹوتی سے سونے میں اچھال دیکھاگیا۔لندن اور نیویورک سے ملی اطلاع کے مطابق،سونا حاضر 7.35ڈالٹر مہنگاہوکر 1536.20ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔اپریل کا امریکہ سونا وائدہ بھی 19.60 ڈالر کے اضافے میں 1536.30ڈالر اونس بولاگیا۔
سونے کے برعکس چاندی حاضر 1.19ڈالر یعنی 8.80فیصدی بڑی گراوٹ کے ساتھ 13.51ڈالر فی اونس پر رہی۔