the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،26اگست(ایجنسی)بین الاقوامی سطح پر پچھلے ہفتے کے آخر سے قیمتی دھات میں جاری تیزی اور گھریلوے سطح پر ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کے 71روپے فی ڈالر سے بھی نیچے اترنے کی وجہ سے دہلی صرافہ بازار میں پیر کو دونوں قیمتی دھات میں بڑا اچھال درج کیاگیا۔
سونا 675روپے کےاضافے کے ساتھ 40ہزار کی طرف بڑھتا ہوا 39ہزار 670روپے فی 10گرام کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔چاندی 1350روپے چمک کر 46ہزار 450روپے فی کلوگرام بولی گئی۔

عالی بازار میں گزشتہ جمعہ کو قیمتی دھات میں زبردست تیزی آئی تھی۔چین نے امریکی مصنوعات پر 75ارب ڈالر کا ٹیرف بڑھا دیا تھا جس پر امریکہ نے بھی کارروائی



کرنے کا چیلنج دیا۔اس کے پیش نظر کاروباری تناؤ بڑھنے کے خدشے سے سرمایہ کاروں میں پیلی دھات میں محفوظ سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی زیادہ نظر آئی۔

گھریلو سطح پر جنم اشٹمی کے موقع پر چھٹی کی وجہ سے ہفتے کو بازار بند تھا،لیکن آج بازار کھلتے ہی سونا 39ہزار کی سطح کو پار کر کے 40ہزار روپے فی دس گرام ہونے کو تیار ہے۔پہلی بار ملک میں سونا 39ہزار روپے کے پار پہنچا ہے۔
لندن اور نیویورک سے ملی اطلاع کے مطابق،سونا حاضر 0.23فیصد بڑھکر 1،529.55ڈالر فی اونس بولا گیا۔حالانکہ دسمبر کا امریکی سونا وائدہ 0.15فیصد گرکر 1524.30ڈالر فی اونس پر رہا۔اس دوران چاندی 0.97فیصد چمک کر 17.56فی اونس بولی گئی۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.