نئی دہلی/9جولائی(ایجنسی) بجٹ میں سونے کے درآمد پر ڈیوٹی کے اضافہ کے اعلان سے اسکی قیمت میں لگاتار دو دن اضافہ کے بعد پیر کو مستحکم رہے- پیر کو سونا 35470 روپے فی 10 گرام رہا- بجٹ 20-2019 میں حکومت نے سونے اور دیگر دھاتوں پر کسٹم ڈیوٹی کو موجودہ 10 فیصدی سے بڑھاکر 12.5 فیصدی کرنے کی تجویز کی
ہے- ہفتہ کو سونا 670 روپے کے اضافہ کے ساتھ 35470 روپے فی 10 گرام پر پہنچا تھا - وہیں بجٹ والے دن سونا 590 روپے تھا، وہیں ہفتہ کو چاندی 300 روپے بڑھ کر 38800 روپے فی کلوگرام پر بند ہوا تھا-
عالمی سطح پر نیویارک میں سونا 1٫403.59 ڈالر فی اونس پر چل رہا تھا- وہیں چاندی بھی اضافہ کے ساتھ 15.05 ڈالر فی اونس پر تھا-