نئی دہلی/30مئی(ایجنسی) مقامی جوہریوں کی کمزور مانگ سے جمعرات کو دہلی صرافہ بازار میں سونا 150 روپے ٹوٹ کر 32870 روپے فی 10 گرام پر آگیا، آل انڈیا صرافہ تنظیم نے یہ معلومات دی، حالانکہ صنعتی اکائیوں اور سکہ
سازوں کا اٹھاؤ بڑھنے سے چاندی 75 روپے بڑھ کر 37400 روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئی، کاروباریوں نے کہا کہ عالمی بازاروں کے کمزور رخ اور گھریلو بازار میں مقامی مینوفیکچررز
مانگ کم ہونے سے سونے کی قیمتوں میں گراوٹ آئی-