دہلی، 26 مارچ (ذرائع) ہندوستان بھر میں کئی یو پی آئی صارفین لین دین میں غیر متوقع تکنیکی مسائل کا سامنا ہے، صارفین گوگل پے، پے ٹی ایم اور دیگر جیسی مقبول ایپس پر ادائیگی کرنے کی کوشش کرتے وقت لین دین نہیں ہونے کی شکایت کررہے ہیں- ٹریکینگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیکٹیٹر کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ شام 6 بجے سے
یو پی آئی ادائیگی پر 3000 سے زیادہ شکایتں آئی، حالانکہ بعد میں یہ ٹھیک سے کام کرنے لگا۔
بتادیں کہ کئی یوزرس کو اپنے یو پی آئی پیمنٹ فیل ہونے یا پروسیس ہونے میں دیری ہونے کا مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-اسکے علاوہ، کئی بینکوں کے گراہکوں کو یو پی آئی کے ذریعہ پیسے بھیجنے اور وصول کرنے میں بھی پریشانی ہورہی ہے۔