جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
واشنگٹن/22نومبر(ایجنسی) حیدرآباد میں28تا30نومبر یہ سمٹ منعقد ہونے والے گلوبل انٹرپرینرشپ سمت کو صدر امریکہ ڈونالڈٹرمپ کی دختر اور مشیر ایوانکا ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی ایک علامت قرار دیا ۔ایوانکا ایک اعلی اختیاری امریکی وفد کی قیادت کرتے ہوئے اس سمٹ میں شرکت کرنے والی ہیں جس میں افسران‘ خاتون انٹرپرینرس اور بزنس مین شامل رہیں گے۔ وہ سہ روزہ سمٹ میں کلیدی خطبہ دیں گی جس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔ اس سمٹ کا عنوان ’’پہلے خاتون اور سب
کے لئے خوشحالی ‘‘ رکھا گیا ہے۔
ایوانکا ٹرمپ نے اپنے دورہ ہندوستان سے قبل کہا کہ اس سمٹ سے یقینی طور پر خواتین کو بااختیار بننے میں مدد ملے گی۔ 170ممالک سے تعلق رکھنے والے 1500انٹرپرینرس شرکت کریں گے جن میں350شرکاء کا تعلق امریکہ سے ہے۔