the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 9 اکتوبر( یواین آئی) ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے کوڈ 19 کی وجہ سے موجودہ مالی سال میں حقیقی جی ڈی پی میں 9.5 فیصد کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 20.6 فیصد اضافہ کی امید ہے۔
ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس کی زیرصدارت کمیٹی کے تیسرے دو ماہی اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوڈ ۔19 کی وجہ سے پیدا ہونے والےغیر یقینی حالات سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں شرح نمو منفی 9.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ تیسری سہ ماہی میں اس میں 5.6 فیصد کی گراوٹ رہ سکتی ہے جبکہ چوتھی سہ ماہی میں اس میں 0.5 فیصد کا اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔ سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی میں 20.6 فیصد کا اضافہ درج کئے جانے کا امکان ہے۔
مسٹر داس



نے کہا کہ توقع ہے کہ پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں تقریبا 24 فیصد کی گراوٹ آنے کے بعد دوسری سہ ماہی میں استحکام کی امید ہے۔ سرکاری اخراجات میں بڑھتے اضافہ اور دیہی علاقوں میں مانگ بڑھنے سے معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ کورونا وائرس کے سبب سپلائی میں رکاوٹ اور نقل و حمل کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے لاگت قیمت کا دباؤ اب بھی بنا ہوا ہے، لیکن انلاک کے بعد سے یہ خطرات کم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیہی معیشت میں بہتری کی توقع ہے لیکن معاشرتی فاصلے کی وجہ سے شہری مانگ میں بہتری کے امکانات بہت کم نظر آ رہے ہیں۔ خدمات کے سیکٹر کو کورونا سے پہلے والی پوزیشن تک پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے ، لیکن تیسری سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بہتری کی امید ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.