: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 28فروری (ایجنسی) زراعت، مینوفیکچرنگ ،کان اور کانکنی کی سرگرمیوں میں سست روی کی وجہ سے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح 6.6رہی اور اس کی وجہ سے 31 مارچ کو ختم
ہورہے مالی سال کے لئے جی ڈی پی کی شرح نموکا تخمینہ کم کرکے سات فیصد کردیا گیا ہے۔
سنٹرل اسٹیٹسکٹس آفس ( سی ایس او) کی طرف سے جمعرات کو یہاں جاری دوسرے پیشگی تخمینہ میں یہ اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترقی کی شرح کی آٹھ فیصد رہی تھی۔