برلن ، 16 جون (یو این آئی) جرمنی نے روس کے زیر کنٹرول گیس کمپنی غازپروم پر الزام لگایا ہے کہ وہ جان بوجھ کر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے سپلائی میں تیزی سے کٹوتی کی کوشش کر رہی ہے ۔ بی بی سی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔
غازپروم کی جانب
سے کہا کہ جرمنی کو یومیہ 70 ایم کیوبک میٹر گیس موجودہ شرح سے نصف پر فراہم کی جا رہی ہے اور سپلائی میں کمی کی وجہ نورد سٹریم پائپ لائن کے آلات کی مرمت کا کام ہے۔ تاہم جرمنی کے اقتصادی وزیر روگٹ ہیبیک نے اسے روس کا سیاسی فیصلہ قرار دیا، نہ کہ تکنیکی ۔