: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی دولت میں زبردست چھلانگ لگا کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں انہوں نے فرانس کے برنارڈ آرناولٹ خاندان کو پیچھے چھوڑ کر یہ
مقام حاصل کیا فوربس ریئل ٹائم نے ارب پتیوں کی فہرست 16 ستمبر تک مسٹر اڈانی کی مجموعی مالیت 154.4 بلین ڈالر پیش کی گئی ہے اڈانی گروپ انفراسٹرکچر، کموڈٹیز، پاور جنریشن اور ڈسپیچ اور ریئل اسٹیٹ کے شعبوں میں کام کرتا ہے۔