the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) بنک آف امریکہ نے کہا ہے کہ مکیش انبانی کی ریلائنس جیو کے ٹیلی مواصلات شعبہ میں داخلہ کے بعد اس نے ملک میں یونیکارنس کمپنیوں کی سربراہ کی شکل میں پہچان بنائی ہے اور ایسی کمپنیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہواہے بنک آف امریکہ کی گلوبل ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں 11 نئی ہندوستانی کمپنیوں نے یونیکارنس کا تمغہ حاصل کیا۔ ایک ارب ڈالر سے زیادہ کے بازار قدر والی ا سٹارٹ اپ کمپنیوں کو یونیکارنس کمپنی کہا جاتا ہے۔ اب تک کل 37 ہندوستانی ا سٹارٹ اپ کمپنیاں یونیکارنس بن چکی ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کمپنیاں جیو کے لانچ کے بعد ہی وجود میں آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2025 تک ان کمپنیوں کی تعداد 100 کے قریب پہنچ سکتی ہے۔یہ بات ریلائنس کی جاری



کردہ ریلیز میں کہی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جیو 4 جی کا آنا ہندوستان کے انٹر نیٹ سیکٹر کیلئے بازی پلٹنے ” گیم چینجر“ والا ثابت ہواہے۔ اس نے کفایتی قیمتوں پر صارفین کو انٹر نیٹ مہیا کرایا جس سے بڑے پیمانے پر ڈیٹا استعمال کو بڑھاوا ملا۔ ملک میں قریب 65 کروڑ انٹر نیٹ یوزرس ہیں جو اوسطاً 12 جی بی ڈیٹا ماہانہ استعمال کرتے ہیں۔ جیو کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ’ہندوستان ایک سپلائی پر مبنی بازار ہے اور مانگ پر بازار نہیں“۔ جیو نے سستی قیمتوں پر ڈیٹا اور خدمات فراہم کرکے بازار کے دائرے کو بڑھایا ہے۔ یونیکارنس کمپنیوں کو اس کا بھرپور فائدہ ملا ہے اور اب ریلائنس اپنی ”میڈ اِن انڈیا“ 5 جی تکنیک کو ہندوستانی بازار کے ساتھ بین الاقوامی بازاروں میں اتارنا چاہتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.