اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی
نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر جی 20 کی دوروزہ وزارتی میٹنگ 24 اگست کو جے پور میں شروع ہو گی، جس کے دوران گروپ کے نمائندے عالمی سپلائی چین کو مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے اور تجارت اور سرمایہ کاری سے
متعلق امور پر کارروائی کے لیے ہندوستان کی تجاویز پر اتفاق رائے جیسے تجارت میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی شمولیت اور عالمی تجارتی تنظیم میں اصلاحات وغیر ہ پر مرکوز ہو گی۔
کامرس ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری سنیل ہر تھوال اور انڈسٹری ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے جمعہ کو یہ بات کہی۔