نئی دہلی، 28 ستمبر (ایجنسی) پٹرول-ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں سے عام لوگوں کو فی الحال راحت ملتی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ جمعہ کو ان کی قیمتوں میں تقریبا دو ہفتے کی سب سے بڑی تیزی درج کی گئی۔
ملک کے چار بڑے شہروں -دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت آج 21 سے 23 پیسے اور ڈیزل کے دام 18 سے 20 پیسے فی لیٹر تک بڑھائے گئے۔ یہ 16 ستمبر کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول 22 پیسے مہنگا ہوکر 83.22 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 18 پیسے مہنگا ہوکر 74.42 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">عروس البلاد ممبئی میں پٹرول کی قیمت 22 پیسے اور ڈیزل کی 19 پیسے کے اضافہ کے ساتھ بالترتیب 90.57 روپے اور 79.01 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
کولکتہ میں پٹرول 21 پیسے مہنگا ہوکر پہلی بار 85 روپے فی لیٹر کے پار نکل گیا۔ وہاں ڈیزل کی قیمت 18 پیسے بڑھ کر 76.27 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔
چنئی میں پٹرول 23 پیسے اور ڈیزل 20 پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 86.51 روپے اور 78.69 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔