تروانت پورم ، 02 فروری (یو این آئی) اڈانی انٹر پرائز لمیٹڈ (اے ای ایل) کے سربراہ گو تم اڈانی نے آج کہا کہ کمپنی کے اپنے مکمل سبسکرائب شدہ فالو آن پبلک آفر (ایف پی او) سے دستبردار ہونے کے فیصلے نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ لیکن مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے کل (کیم
فروری کو) بورڈ نے سختی سے محسوس کیا کہ ایف پی او کے ساتھ آگے بڑھنا اخلاقی طور پر درست نہیں ہو گا۔
مسٹر اڈانی نے ایک بیان میں کہا " ایک کاروباری شخص کے طور پر اپنے چار دہائیوں سے زیادہ کے سفر میں، میں خوش قسمت رہا ہوں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز، خاص طور پر سرمایہ کار برادری سے زبر دست تعاون حاصل ہوا۔