نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے جمعرات کے روز کہا کہ ملک میں 10000 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) بنانے کا منصوبہ زراعت کے شعبے میں انقلاب کا آغاز ہے، جس کے ذریعے کسانوں کو بوائی سے بازار تک قابل بنایا جائے گا۔
اس اسکیم کا
بنیادی مقصد ان کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔
ایف پی او اسکیم کے نفاذ کے سلسلے میں کلسٹر پر مبنی کاروباری تنظیموں (سی بی بی او) کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر تومر نے کہا کہ ایف پی او سے کسانوں کو خوشحال بنانے کے لیے سی بی بی او کو ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔