واشنگٹن،11 ستمبر (یواین آئی) دنیا کی سرخیل امریکی ٹیک کمپنی مائیکرو سافٹ نے کہا ہے کہ روس ، چین اور ایران کے سائبر حملہ آور ملک میں صدارتی انتخابی مہموں میں شامل لوگوں اور تنظیموں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
کمپنی نے اپنے بلاگ میں لکھا;حالیہ ہفتوں میں
مائیکرو سافٹ نے ایک سائبر حملے کا پتہ لگایا ہے جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن لیڈر جو بائڈن پر ناکام حملے سمیت آئندہ صدارتی انتخابات میں ان دونوں لیڈروں کی مہمات میں شامل لوگوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے غیر متوقع نہیں تھے۔