ممبئی 08 دسمبر (یو این آئی) ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 01 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ہوا جس کی وجہ غیر ملکی کرنسی اثاثوں، سونا، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر ) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس 6.1 ارب ڈالر کے ذخائر بڑھ کر 604.04 بلین ڈالر ہو
گئے۔
اسی طرح گزشتہ ہفتے زر مبادلہ کے ذخائر 2.54 ارب ڈالر اضافے سے 597.94 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ جمعہ کو ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 01 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے ، جو کہ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے ، 5.08 بلین ڈالر بڑھ کر 533.6 بلین ڈالر ہو گئے۔