ممبئی، 03 فروری (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، سونے کے ذخائر ، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر ) اور بین الا قوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے ذخائر میں زبر دست اضافے کی وجہ سے 27 جنوری کے آخر میں ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 3.03 بلین ڈالر کا اضافہ کے بعد 576.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ ہفتے میں یہ 1.73 بلین ڈالر
کے اضافے سے 573.73 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
جمعہ کو ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جز و 27 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.7 بلین ڈالر بڑھ کر 509.02 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 316 ملین ڈالر بڑھ کر 44.03 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔ a