ممبئی، 18 اگست (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں اور خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) میں اضافہ ہونے سے 11 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر 70.8 کروڑ ڈالر بڑھ کر 602.2 ارب ڈالر پر پہنچ گئے، جبکہ گزشتہ ہفتے میں یہ 2.42 ارب ڈالر کم ہو کر 601.5 ارب ڈالر رہے
تھے۔
جمعہ کوریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے ، جو کہ غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا حصہ ہے، 11 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 99.9 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 534.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ ساتھ ہی اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 34 کروڑ ڈالر کم ہو کر 44.3 ارب ڈالر رہ گئے۔