ممبئی، 22 اکتوبر (یو این آئی) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل دوسرے ہفتہ 1.49 بلین ڈالر بڑھ کر 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں 641 ارب ڈالر ہو گئے۔
اس سے گزشتہ ہفتہ میں چار ہفتوں کی کمی سے نکلتے ہوئے 2.04 بلین ڈالر
بڑھ کر 639.51 بلین ڈالر ہوگیا تھا۔
ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق پندرہ اکتوبر کو ختم ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 95 کروڑ ڈالر بڑھ کر 577.95 بلین ڈالر گیا۔