ممبئی، 27 مئی (یو این آئی) ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں پچھلے دس ہفتوں کی گراوٹ سے ابھر تے ہوئے 4.23 ارب ڈالر بڑھ کر 597.5 ارب ڈالر پر پہنچ گئے جب کہ اس سے پچھلے ہفتے یہ 2.7 ارب ڈالر کم ہو کر 593.3 ارب ڈالر پر رہے تھے۔
جمعہ کو
ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 20 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ، غیر ملکی زر مبادلہ کے سب سے بڑے جز، غیر ملکی کرنسی اثاثہ 3.82 ارب ڈالر بڑھ کر 533.4 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔
اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 253 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 40.82 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔