ممبئی ، 14 جولائی (یو این آئی) بین الا قوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس غیر ملکی کرنسی اثاثوں، سونا اور ذخائر میں اضافے کی وجہ سے 07 جولائی کو ختم ہو۔ والے ہفتے میں ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر 1.23 بلین ڈالر بڑھ کر 596.3 بلین ڈالر ہو گئے۔ جبکہ اس کے پچھلے ہفتہ یہ 1.9
بلین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 595.1 بلین ڈالر تھا۔
جمعہ کو ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے ، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 07 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 989 ملین ڈالر بڑھ کر 528.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔