ممبئی، 11دسمبر (یو این آئی) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر چار دسمبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں 4.53 ارب ڈالر بڑھ کر 579.35ارب ڈالر کے نئے ریکارڈ پر پہنچ گئے۔
اس سے پہلے 27نومبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 46.9کروڑ
ڈالر کم ہوکر 574.82ارب ڈالر رہ گئے تھے۔
ریزرو بینک کی طرف سے آج یہاں جاری اعدادو شمار کے مطابق چار دسمبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب بڑا جزو غیرملکی کرنسی کے اثاثے 3.93ارب ڈالر بڑھ کر 537.39ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔