ممبئی، 28 جنوری (یو این آئی) ملک کے بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر 21 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 67.8 ارب ڈالر گھٹ کر 634.28 ارب ڈالر ہو گئے، جو گزشتہ ہفتے 2.23 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 634.96 ارب ڈالر ہو گئے تھے۔
ریزرو بینک کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ہونے والے
ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی کرنسی، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 21 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.16 ارب ڈالر گھٹ کر 569.6 ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔
جبکہ اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 56.7 ارب ڈالر بڑھ کر 40.34 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔