ممبئی، 4 فروری (یو این آئی) غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں مسلسل دوسرے ہفتے گرتے ہوئے 4.53 ارب ڈالر کم ہوکر629.75 ارب ڈالرپرآگئے، جبکہ اس کے پچھلے ہفتے یہ 67.8 کروڑ ڈالر کم ہوکر 634.28 ارب ڈالر رہاتھا۔
جمعہ کو ریزرو بینک کے
جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 28 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 3.5 ارب ڈالر کم ہو کر 566.07 ارب ڈالرپرآگئے۔
اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 84.4 کروڑ ڈالر کم ہوکر 39.49 ارب ڈالر رہ گئے۔