ممبئی، 13 مئی (یو این آئی) ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں مسلسل نویں ہفتے میں 1.8 ارب ڈالر کم ہوکر 595.9 ارب ڈالر رہ گئے اس سے قبل زرمبادلہ کے ذخائر 29 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.7 ارب ڈالر گھٹ کر 597.7 ارب ڈالر ، 22 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3.3 ارب ڈالر گھٹ کر 600.4 ارب ڈالر ، 15 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 311 ارب ڈالر گھٹ کر 603.7 ارب ڈالر، 8 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے
میں 2.5 ارب ڈالر گر کر 604 ارب ڈالر اور یکم اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 11.2 ارب ڈالر گھٹ کر 606.5 ارب ڈالر رہ گئے۔
جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 6 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.9 ارب ڈالر کم ہو کر 530.9 بلین ڈالر رہ گئے۔ تاہم اس مدت کے دوران سونے کے ذخائر میں اضافہ ہوا اور 135 کروڑ ڈالر بڑھ کر 41.7 ارب ڈالر ہو گئے۔