ممبئی ،3ستمبر (یو این آئی) ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 27 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 16.7 ارب ڈالرکے اضافہ سے بڑھ کر 633.6 ارب ڈالر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ ہفتہ یہ 2.5ارب ڈالر کی کمی سے 616.9 ارب ڈالر \\\\ رہ گیا
تھا۔
ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 27 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.4 ارب ڈالر کی کمی سے 571.5 بلین ڈالر رہ گئے۔