: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 08 نومبر (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں اور خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) میں زبردست گراوٹ کی وجہ سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 01 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.7 ارب ڈالر کم ہو کر 682.1 ارب ڈالر رہ گئے اسی طرح گزشتہ ہفتے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.5
ارب ڈالر کم ہو کر 684.8 بلین ڈالر رہ گئے تھے ریزرو بینک کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 01 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 3.9 ارب ڈالر کی بھاری گراوٹ سے 589.8 ارب ڈالر پر آ گئے۔