ممبئی، 16 جون (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، سونے کے ذخائر اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ میں کمی کی وجہ سے 09 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 1.32 ارب ڈالر کم ہو کر 593.7 ارب ڈالر رہ گئے، وہیں یہ پچھلے
ہفتے میں 5.92 ارب ڈالر بڑھ کر 595.1 ارب ڈالرپر رہاتھا
جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 09 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 1.13 ارب ڈالر کی کمی کے ساتھ 525.1 ارب ڈالر پر آگئے۔