ممبئی، 12 اپریل (یو این آئی) ملک کا غیر ملکی کرنسی کے ذخائر 3 اپریل کو ختم ہفتے میں 90.2 ملین ڈالر کم ہوکر 474.66 ارب ڈالر رہ گیا۔ اس سے پہلے 27 مارچ کو ختم ہوئے ہفتے میں یہ 5.65 ارب ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 475.56 ارب ڈالر رہا تھا۔
ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 3 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے میں غیر ملکی
کرنسی کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرسنی اثاثہ 54.7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 439.12 ارب ڈالر رہ گیا۔ اس دوران گولڈ ذخائر بھی 34 کروڑ ڈالر کی کمی کے ساتھ 30.55 ارب ڈالر رہا۔
زیر جائزہہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس مخصوص فنڈ 1.9 ملین ڈالر کم ہو کر 3.57 ارب ڈالر پر آ گیا۔ خصوصی ڈرائنگ حقوق 50 لاکھ ڈالر بڑھ کر 1.43 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔