ممبئی ، 26 مئی (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں ، سونے کے ذخائر ، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر ) اور بین الا قوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر میں زبر دست کمی کی وجہ سے 19 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 6.1 بلین ڈالر کم ہو کر 593.5 بلین ڈالر رم جبکہ پچھلے ہفتے میں 3.6 بلین
ڈالر بڑھ کر 599.5 بلین ڈالر ہو گیا تھا۔
جمعہ کو ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جز و 19 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 4.7 بلین ڈالر کم ہو کر 524.9 بلین ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 1.23 بلین ڈالر کم ہو کر 45.13 بلین ڈالر رہ گئے۔