ممبئی، 05 اکتوبر (یو این آئی) عالمی سطح پر مثبت اشاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر آئل اینڈ گیس ، ٹیلی کام ، انرجی ، پاور ، آئی ٹی اور ٹیک جیسے گروپوں میں خریداری کی بنیاد پر منگل کو مسلسل دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی۔ اس دوران بی ایس ای سینسیکس 445.36 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 59744.88 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 137.05 پوائنٹس بڑھ کر 17828.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 21 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ
59320.14 پوائنٹس پر کھل گیا۔ اوپننگ ٹریڈ میں ہی یہ کم ہوکر 59127.04 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا لیکن اس کے بعد خریداری شروع ہونے کی بنیاد پر 59778.87 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں یہ گزشتہ سیشن کے 59299.32 پوائنٹ کے مقابلے میں 0.75 فیصد یعنی 445.56 سے بڑھ کر 59744.88 پوائنٹس ہو گیا۔
بی ایس ای مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں کچھ سست خریداری رہی۔ مڈکیپ 0.33 فیصد بڑھ کر 25688.67 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.54 فیصد بڑھ کر 28851.62 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای میں شامل گروپوں میں سے 15 اوپر اور چار نیچے تھے۔