نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی)مرکزی وزیر صنعت پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ عالمی برآمدات میں ہندوستانی اشیا کے لئے نئے بازار تلاش کرنے کے علاوہ ہمیں کوالٹی پر زور دینا ہوگا۔
مسٹر گوئل نے یہاں فیڈریشن آف انڈین انڈسٹری اینڈ کامرس اورگھریلو تجارت کو فروغ دینے والے محکمہ کے
مشترکہ پروگرام ’پبلک پروکیورمینٹ فار میک ان انڈیا‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیداواروں کی کوالٹی کا مسئلہ اہم ہے اور صنعتوں کے بین الاقوامی معیاروں کے مطابق اشیا ء کو مینوفیکچرنگ کرنا ہوگا۔
اس موقع پر وزارت میں وزیر مملکت سوم پرکاش اور سینئر افسران اور صنعت کاروں کے نمائندے موجود تھے۔