بزنس ڈسک،8 نومبر(ایجنسی) سرکار جی ای ایم یعنی (گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس) کے دروازے عام عوام کے لیے کھولنے جارہی ہے، اسکے ذریعہ حکومت ایک تیر سے دو نشانے لگانا چاہتی ہے، پہلا یہ کہ بطور ای-کامرس پورٹل آن لائن شاپنگ میں مضبوطی سے پیر جمانا چاہتی ہے اور دوسرا آن لائن شاپنگ پر نکلی سامان فروخت جیسے تمام دقتں کو دور کرنا چاہتی ہے-
جی ای ایم
گورنمنٹ ای-کامرس پلیس دراصل آن لائن مارکٹ پلیس ہے جہاں مجاز بیچنے والے رجسٹرڈ کرسکتے ہیں، فی الحال یہ جی ای ایم صرف حکومت کے لیے ہی ہے، یعنی صرف مرکز یا ریاستی حکومت گورنمنٹ ای- کامرس سے آن لائن شاپنگ سرکاری ضرورتوں کے لیے کرسکتی ہے، لیکن آنے والے وقت میں منصوبہ ہے کہ جی ای ایم کو پہلے تھوک خریدار کے لیے اور پھر عوام کے لیے بھی آن لائن شاپنگ کے لیے کھولا جائے-