the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے برطانیہ سے آنے والی سبھی پروازوں پر 23 سے 31 دسمبر تک کے لئے پابندی عائد کردی ہے برطانیہ میں میں کووڈ 19 کے نئے اسٹرین کے سامنے آنے کے بعد یہاں ایک اعلی سطح میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔شہری ہوابازی کی وزارت نے 31 دسمبر کی رات 11 بجکر 59 منٹ تک برطانیہ سے یا برطانیہ ہوکر ہندوستان آنے والی پروازوں پر پابندی عائد رہے گی۔ یہ پابندی 22 دسمبر کی رات 12 بجکر ایک منٹ سے عمل میں آئے گی۔
جو پروازیں برطانیہ سے پرواز کرچکی ہیں یا ملک سے روانہ ہوچکی ہیں، جن ہندوستانی طیاروں کو برطانیہ سے یا وہاں کے راستے واپس



آنا ہے۔ ان کے لئے 22 دسمبر کی رات 11 بجکر 59 منٹ تک ملک میں اترنے کی اجازت ہوگی۔
ان سبھی طیاروں سے آنے والے سبھی مسافروں اور کرو کی لازمی طور پر ہوائی اڈے پر ہی آر ٹی۔ پی سی آر جانچ کی جائے گی۔
وزارت نے ٹوئٹ کرکے بتایا ’’احتیاط برتتے ہوئے 22 دسمبر کی رات 11 بجکر 59 منٹ تک برطانیہ سے یا برطانیہ ہوکر ہندوستان آنے والی پروازوں کے سبھی مسافروں کی لازمی طور پر آر ٹی۔ پی سی آر جانچ کی جائے گی‘‘۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کووڈ۔ 19 کا نیا اسٹرین سامنے آیا ہے، جس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ پرانے اسٹرن سے کہیں زیادہ خطرناک بتایا جارہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.