the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 اگست (یو این آئی) مکمل لاک ڈاؤن کے دوران دو ماہ معطل رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہونے پر بہ ضابطہ مسافر پروازوں کی تعداد پیر کو پہلی بار ایک ہزار سے زیادہ ہو گئی۔
شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج ایک ٹویٹ میں کہا،’ 25 مئی کو آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد پہلی دفعہ بہ ضابطہ گھریلو پروازوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ ایک اور میل کا پتھر ہے۔ گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں میں مسلسل اضافہ سے یہ شعبہ مضبوط ہر کر سامنے آیا ہے‘۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو کل



1,012 پرواز روانہ ہوئیں جن میں 95,850 مسافروں نے سفر کیا۔ مکمل لاک ڈاؤن کے دوران 25 مارچ سے ملک میں ہر طرح کے بہ ضابطہ مسافر پروازوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ دو ماہ بعد 25 مئی سے کووِڈ۔19 سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ محدود تعداد مین گھریلو پروازوں کی اجازت دی گئی۔
بہ ضابطہ بین الاقوامی پروازیں ابھی شروع نہیں کی گئی ہیں لیکن کچھ ملکوں کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں کے تحت بہت محدود تعداد میں پروازیں شروع کی گئی ہیں۔ بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے چھ مئی سے ہی وندے بھارت مشن کے تحت پروازوں کا آپریشن ہو رہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.