نئی دہلی، 7 اکتوبر(یو این آئی) ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ(آر آر وی ایل) نے آج کہا کہ ملک میں 7 الیون اسٹور چلانے کیلئے اس نے 7 الیون اِنک (ایس ای آئی) کے ساتھ ماسٹر فرنچائز سمجھوتہ کیا ہے یہ سمجھوتہ آر آر وی ایل کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی7 انڈیا کنوینینس ریٹیل لمیٹڈ اور 7 الیون اِنک (ایس ای آئی) کے مابین ہوا ہے, پہلا 7 الیون اسٹور ہفتہ کو ممبئی کے اندھیری ایسٹ میں کھلنے کیلئے تیار ہے اس کے بعد گریٹر ممبئی میں اہم تجارتی اور رہائشی علاقوں میں اس قسم کے اسٹور کھولے جائیں گے اس معاہدہ مفاہمت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے آر آر وی ایل کی ڈائرکٹر ایشا امبانی نے کہا ”ریلائنس اپنے صارفین کوہمیشہ بہترین پروڈکٹ پیش کرتا ہے۔ہندوستان میں عالمی سطح کے باوقار اسٹور7 الیون لانچ کرنے پر ہمیں انتہائی مسرت ہے۔ 7۔ الیون ریٹیل سیکٹر کے باوقار عالمی برانڈوں میں سے ایک ہے۔ ایس ای آئی کے ساتھ ہم جو نیا پروڈکٹ لانچ کریں گے، وہ ہندوستانی صارفین کوزیادہ سہل متبادل فراہم کرے گا۔“
دنیا بھر کی
ریٹیل چین کمپنیاں ہندوستانی بازاروں میں اپنی موجودگی درج کرنے کی خواہاں ہے۔ریلائنس ریٹیل صارفین کی پہلی پسند کے طورپر نمودار ہوا ہے۔ مارکس اینڈ سپینسر، ویزن ایکسپریس بربیری، پال اینڈ شارک، تھامس پنک، ڈیزل اور باس جیسے کئی پریمیئم برانڈوں نے ریلائنس کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ 7۔ الیون اسٹورز کے لانچ کے ساتھ ملک کے سب سے بڑے ریٹیلر کے طور پر آر آر وی ایل نے ہندوستانی صارفین کو خریداری کا بہترتجربہ اور پرکشش قیمت آفر کے اپنے سفر میں مزیدایک قدم آگے بڑھا ہے۔
آر آر وی ایل نے اس سلسلے میں کہا کہ ”7۔ الیون اسٹورز کا مقصد خریداروں کو ایک انوکھاطریقہ پیش کرنا ہے، مشروبات، اسنیکس اورپکوانوں کی ایک ایسی سیریز پیش کی جائے گیجس میں مقامی ذائقہ کی بہتات ہوگی۔ ساتھ ہی روزمرہ کی ضرورت کی چیزوں کو کفایتی اور صفائی ستھرائی کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ ہمارا توسیعی منصوبہ تیار ہے اور سیون الیون انِکہندوستان میں 7۔ الیون خردہتجارت کے ماڈل کو لاگو کرنے اور اسے مقامی بنانے میں آر آر وی ایل کی مدد کرے گا۔“