the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بزنس/14 اگسٹ (ذرائع)  ہندوستان کی سرکاری ٹیلی کام کمپنی بی ایس این ایل جلد ہی ملک میں سپرفاسٹ 5جی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو کہا کہ حکومت اس کام میں بی ایس این ایل کی مدد کر رہی ہے۔ بی ایس این ایل کا پلان ہے کہ وہ مارچ 2025 تک پورے ملک میں 4 جی نیٹ ورک بچھادے گا، اور اسکے بعد اگلے چھ سے آٹھ مہینوں میں 5 جی سروس شروع کردے گا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بھوپال میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے 11ویں کانووکیشن میں کہا کہ 'بی ایس این ایل جلد ہی



5جی شروع کرے گا۔ بی ایس این ایل کو اس کام کے لیے حکومت کی طرف سے کافی پیسہ بھی دیا گیا ہے-  منی کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق، بی ایس این ایل اگلے سال تک 5جی لانچ کرنے کی تیاری میں ہے۔ حکومت کا مقصدہے کہ سال 2025 کے آخر تک بی ایس این ایل کے لیے پاس 25فیصد موبائل صارفین ہوں۔
ٹیلی کام ریگولیشن آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق، ابھی بی ایس این ایل کے پاس 7.4فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ تقریباً 8.6 کروڑ صارفین ہیں۔
ابھی جیو اور ایئرٹیل جیسی نجی کمپنیاں 5جی ریس میں آگے ہیں، لیکن بی ایس این ایل کو اسکی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کافی پیسہ دے رہی ہے-
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.