the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19 اکتوبر (یواین آئی) جاپان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے ہندوستانی برآمدات فیڈریشن (فيو) نے ’ ہندوستان - جاپان بزنس گروپ‘ تشکیل دی ہے۔
فیو کے صدر شرد کمار سراف نے ’ ہندوستان اور جاپان کے درمیان تجارت اور کاروبار کے مواقع پر منعقد ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برآمدات، درآمدات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ہندوستان اور جاپان کے تجارتی برادری کے درمیان ڈائیلاگ کو حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ایک آن لائن پلیٹ فارم ’ ہندوستان جاپان بزنس گروپ‘ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیو نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لئے ٹوکیو انتظامیہ سے منسلک’جاپان انڈیا انڈسٹری پروموشن ایسوسی ایشن (جے آئی آئی پی اے ) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کئے۔ مفاہمت کی یادداشت دو اہم اداروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون اور بات چیت کا



راستہ ہموار کرے گا۔
مسٹر سراف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 17.6 ارب ڈالر کا موجودہ کاروبار مکمل صلاحیت کے مطابق نہیں ہے۔ جاپان کو ابھی تین ارب ڈالر سے زیادہ کا برآمدات کیا جا سکتا ہے۔ دواسازی، جواہرات اور زیورات، سمندری مصنوعات، چاول، گوشت، ٹی شرٹ، فیرو سلیکون، ایلومینیم، وغیرہ سیکٹروں میں برآمد ات کےغالب امکانات ہیں۔
اس موقع پر فيو کے ڈائرکٹر جنرل اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر اجے سہائے نے کہا کہ ہندوستانی برآمدکنندگان کو برآمد کے ویسے ویلیو ایڈیڈ پر توجہ دینا چاہئے، جو جاپان میں بنیادی طور پر درآمد ہوتا ہے۔ جاپان میں درآمد ہونے والے بہت سی مصنوعات میں ہندوستان کا حصہ انتہائی کم ہے۔ بجلی اور الیکٹرانک آلات میں ہندوستان کا حصہ 0.09 فیصد، مشینری 0.36 فیصد، ادویہ 0.24 فیصد اور طبی اور جراحی کے آلات 0.38 فیصد ہے، جن میں بڑے پیمانے پر بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ جاپان میں ان مصنوعات کی درآمدات 250 ارب ڈالر سے زیادہ کا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.