: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 10 اکتوبر(یواین آئی)دہلی حکومت نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) پر آلودگی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ہفتہ کے روز 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ریاستی حکومت کی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی)نے فکی پر یہ جرمانہ لگایا ہے۔فکی پر یہ جرمانہ ماحولیاتی ضوابط پرعمل نہ کرنے کے سبب لگایا گیا ہے۔ڈی پی سی سی اتنی بڑی رقم کی سزا سنانے کے ساتھ ہی سخت ہدایات دی ہیں کہ بورڈ اپنے منڈی ہاوس کے نزدیک واقع پروجیکٹ
سائٹ پر اینٹی اسماگ گن کا استعمال کیے بغیر کوئی بھی تعمیر یا انہدام کا کام بھی شروع نہ کرائے۔واضح ر ہے کہ جمعہ کے روز ہی ریاستی حکومت کے وزیرماحولیات گوپال رائے نے کہا تھا کہ فکی آڈیٹوریم کو گرانے کے کام میں ملوث ایجنسی کو نوٹس بھیجا جائے گا، کیونکہ اس میں حکومت کی دھول انتظامیہ کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی ہورہی ہےمسٹر رائے نےدعویٰ کیا تھا کہ فکی کی یہ سائٹ ان چھ مقامات میں سے ایک ہے، جہاں بغیر اینٹی اسماگ مشین کے استعمال کے کام کیے جارہے ہیں۔