نئی دہلی ، 21 اگست (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پنجاب نیشنل بینک کے لون فراڈ کے ایک معاملے میں برسوں سے مفرور ایک نجی کمپنی کی ڈائریکٹر کو گرفتار کیا ہے۔
سی بی آئی ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ ملزمہ آرتی کالرا کو متحدہ عرب امارات سے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتاری کے بعد خاتون کو ایک مجاز عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ اس کے شوہر اور شریک ملزم سنی کالرا پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے ۔
اس معاملے میں شوہر اور بیوی کے علاوہ بینک کے تین
عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔ ملزمان میں اس وقت کے جنرل منیجر ، منیجر اور بینک کے ایڈیشنل جنرل منیجر شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ میسرز ہوائٹ ٹائیگر اسٹیلز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی ڈائریکٹر آرتی اور اس کے شوہر سنی کالرا پرپنجاب نیشنل بینک پرانی دہلی کی دریا گنج برانچ سے 2013 میں غلط طریقے سے 10 لاکھ روپے کا لون لینے اور اسے ادا نہیں کرنے کا الزام ہے ۔ مقرہ وقت پر بینک کا سود ادا نہ کرنے کے بعد بینک نے اس معاملے کونان پرفارمنگ اسیٹ (این پی اے) کےزمرے میں ڈالا دیا ۔ سنی کو 7 مارچ 2020 کو مسقط عمان سے گرفتارکر کے ہندوستان لایا گیا تھا ۔