ممبئی، 12 مئی (یو این آئی) امریکہ میں آسمان چھوتی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فیڈ ریزرو کی جانب سے شرح سود میں ایک بار پھر اضافہ کرنے سے عالمی معیشت کی رفتار سست پڑنے کے خوف سے مایوس سرمایہ کاروں کی فروخت کے دباؤ میں غیرملکی بازاروں کے تقریباً ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آنے سے آج گھریلو شیئر میں کہرام مچ گیا۔
بین الاقوامی بازار کے رجحان کے درمیان، خزانہ
سکریٹری ٹی وی سوماناتھن کے جمعرات کے اس بیان کا بھی گھریلو اسٹاک مارکیٹ پر بھی اثر پڑا، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر ریزرو بینک شرح سود میں اضافہ کرتا ہے تو ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح سست پڑ جائے گی۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 1158.08 پوائنٹس گر کر تقریباً نو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا اور 53 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 52930.31 پوائنٹس پر آگیا۔