: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن، 5 اپريل (یو این آئی) اسرائیل اور حماس جنگ کے ردعمل میں ہونے والے بائیکاٹ مہم سے متاثر ہونے والی معروف فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈز نے تمام 225 اسرائیلی ریسٹورنٹ مقامی کمپنی سے واپس خریدنے کا فیصلہ کرلیا قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ کی رپورٹ
کے مطابق امریکی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز کو اُس وقت سے بائیکاٹ اور مظاہروں کا سامنا ہے جب اسرائیل میں میکڈونلڈز کی فرنچائزز رکھنے والی کمپنی الونیال نے 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس کے حملے کے فوراً بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیلی فوج کو مفت کھانا فراہم کرے گی۔