نئی دہلی ، 28 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے پین اور آدھار کو لنک کرنے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔
اس سے قبل اس کو 30 ستمبر تک کا وقت دیا گیا
تھا۔
سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس نے ہفتے کے روز ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈیڈ لائن میں تین ماہ کی توسیع کی اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ اب 31 دسمبر تک آدھار اور پین کو جوڑا جاسکتا ہے۔