نئی دہلی، 15جنوری (یو این آئی) موجودہ برس کے جنوری میں ہندستانی برامدات 6.16فیصد بڑھ کر اب 27ارب 45کروڑ ڈالر ہوگئی ہیں جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں یہ اعدادو شمار 25 ارب 85کروڑ ڈالر رہا تھا۔
تجارت و
صنعت کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں جاری اعدادوشمار میں بتایا کہ بین الاقوامی بازار میں ہندستانی مصنوعات کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2021 میں مجموعی درآمد 41 ارب 99کروڑ ڈالر رہی ہے۔