نئی دہلی، 2فروری (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں دیگر اناج اور لوہے کی مانگ سے جنوری 2021میں ہندستانی برآمد 5.37فیصد کے اضافہ کے ساتھ 27.24ارب ڈالر درج کی گئی ہے جبکہ جنوری 2020میں یہ اعدادو شمار 25.85ارب ڈالر تھا حکومت کے منگل کویہاں جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ رواں
مالی سال میں جنوری تک مجموعی برآمد 228.40ارب ڈالر رہی جس میں 13.66فیصد کی کمی آئی ہے۔
ا س سے پچھلے مالی برس کی اسی مدت میں مجموعی برآمد 264.13فیصد رہی تھی۔
جنوری 2021 میں درآمد 2.05فیصد کے اضافہ کے 41.99ارب ڈالر رہی جبکہ اس میں جنوری 2020میں کل درامد 41.15ارب ڈالر رہی تھی۔